عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے جاوید میانداد آبدیدہ ہو گئے

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد سابق ساتھی عمران خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

ایک انٹرویو کے دوران جاوید میانداد نے عمران خان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے حکام سے معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی۔

سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی انہیں سمجھائے کہ عمران خان پاکستان کو کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، معاملات کو غیر ضروری طور پر طول دینا درست نہیں، لوگوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

عمران خان کے ساتھ گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے جاوید میانداد جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی کسی کے بیٹے ہیں اور اکثر ان کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ وہ کس حال سے گزر رہے ہوں گے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ وہ اور عمران خان ایک دوسرے کے بہت قریب رہے ہیں، دونوں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلی اور طویل عرصے تک ایک ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی۔

مزید خبریں

Back to top button