ایران کوکوئی رقم نہیں دی،غلط معلومات فراہم کی گئی تو مذاکرات معطل کردیئے جائیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کو کوئی رقم نہیں دی گئی، نہ ہی منجمد فنڈز ریلیز کئے گئے ۔ غلط معلومات فراہم کی گئی تو مذاکرات معطل کردیئے جائیں گے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے کچھ ایسے فنڈز استعمال کرے گا جو امریکی کنٹرول میں ہیں، فنڈز سے ایران امریکی کسانوں سے مکئی، گندم اور دیگر زرعی اجناس خرید سکے گا، ایران کو خوراک کی اشد ضرورت ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایران نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بحری جہازوں سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کریگا۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ منصفانہ ڈیل کی کوشش کررہے ہیں،تہران کو غیرمعمولی دباؤ کی صورتحال میں لا چکے ہیں ۔ تہران کبھی جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرےگا۔ معائنہ کار مناسب وقت پر ایران جائیں گے۔



