سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے معطل

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) سکیورٹی وجوہات کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو دو روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا جائے گا اور ٹرین اپنی منزل تک سفر جاری نہیں رکھے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کی گئی ہے تاکہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جعفر ایکسپریس کی معطلی کے باعث بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ریلوے حکام نے مسافروں کو تازہ ترین سفری معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button