آئی ٹی برآمدات ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی صنعت نے مالی سال کے دوران برآمدات میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے اور بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات 4.6ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں،آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں21فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیااور اسی شعبے کا تجارتی سرپلس85فیصد تک پہنچ گیا ہے اور آئی ٹی کاشعبہ اس وقت ملک کاتیزترین ترقی کرنے والا برآمدی شعبہ بن چکا ہے۔وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران حکومت نے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت فراہم کی اور وزارت نے دنیا بھر میں20سے زائد بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کااہتمام کیا، اسی طرح250سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس کو اپنی مصنوعات اور خدمات عالمی منڈی میں متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button