ایران سے جنگ2دن میں دوبارہ بھڑک سکتی ہے،اسرائیلی وزیردفاع کادعویٰ

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی دوبارہ کھلی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے اور یہ صورتحال آئندہ دو دن کے اندر بھی پیدا ہوسکتی ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر اسرائیل کو اپنی قومی سلامتی کے خلاف کوئی سنگین خطرہ محسوس ہوا تو وہ کارروائی کے لیے کسی بیرونی منظوری یا اجازت کا انتظار نہیں کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے حوالے سے خود مختار فیصلے کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اگر ضروری ہوا تو بروقت فوجی کارروائی کی جائے گی۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، جبکہ خطے میں جنگ بندی اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی مختلف سطحوں پر رابطے کیے جا رہے ہیں۔سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل کا یہ مؤقف مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو مزید حساس بنا سکتا ہے، کیونکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی کئی مرتبہ براہ راست فوجی کارروائیوں تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button