اسرائیل میں کاربم دھماکےاورفائرنگ کےمختلف واقعات میں5افرادہلاک

تل ابیب(جانوڈاٹ  پی کے)اسرائیل میں کار بم دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یافا میں کار دھماکے میں 2 اسرائیلی شہری مارے گئے جبکہ اسرائیلی فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں ہلاک ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران اُن کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پانے کے دو روز بعد پیش آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’ہلاک ہونے والا فوجی اہلکار 21 سالہ کیپٹن ڈیوڈ ہازوت تھے، جو ایک فوجی پلاٹون کے کمانڈر تھے۔

مزید خبریں

Back to top button