اسرائیل میں حکومت پر تنقید کرنے والے اساتذہ کی جاسوسی کیے جانے کا انکشاف

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل میں حکومت پر تنقید کرنے والے اساتذہ کو خاموش کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسرائیلی اخبار (ہاریٹز) نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اسرائیل کی وزارت تعلیم کے اندر کام کرنے والے ایک خفیہ نگرانی کے یونٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس یونٹ کا مقصد حکومت پر تنقید کرنے والے اساتذہ کو خاموش کرانا ہے، یہ یونٹ اساتذہ کی سوشل میڈیا پوسٹس، احتجاج میں شرکت اور سیاسی بیانات کی نگرانی کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی الگ تھلگ کیس نہیں ہے، بلکہ بائیں بازو اور عرب ماہرین تعلیم کی نگرانی اور انہیں دھمکانے کی وسیع تر منظم کوشش کا حصہ ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خفیہ یونٹ وزارت تعلیم کی بیوروکریسی میں رازداری سے کام کرتا ہے۔



