ایران، امریکا ممکنہ ابتدائی معاہدے کو اسلام آباد اعلامیہ کا نام دیا جائیگا، عرب میڈیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے ممکنہ ابتدائی معاہدے کو “اسلام آباد اعلامیہ” کا نام دیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مفاہمتی یادداشت کے اعلان میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
العربیہ کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت بعد میں ہونے والے حتمی معاہدے کیلئے تفصیلی مذاکرات کی بنیاد بنے گی جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 5 جون کو متوقع ہے۔
سفارتی حلقوں میں پاکستان کے کردار کو خطے میں امن و استحکام کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



