اسلام آباد ایئرپورٹ نے جیت لیا بیسٹ ایئرپورٹ سروس ایوارڈ

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بہترین سروس کا ایوارڈ دے دیا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کو یہ اعزاز پاکستان انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ ایوارڈز میں دیا گیا، جہاں پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز نے ایوارڈ اسلام آباد ایئرپورٹ کے نمائندوں کے حوالے کیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مسافر دوست خدمات کو قومی سطح پر سراہا گیا ہے، جبکہ مہمان نوازی اور سفری سہولیات کے شعبے میں ایئرپورٹ نے نمایاں مقام حاصل کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جدید سہولیات، بہتر انتظامی نظام اور مسافروں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی کارکردگی کو پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button