اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بشکیک(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر بھی گفتگو کی۔

قبل ازیں اسحاق ڈار کی بیلاروس کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور بیلاروس کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button