ایران امریکا مذاکرات منگل کو اسلام آباد میں ہونگے،اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر معاہدہ کریں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران امریکا مذاکرات منگل کو اسلام آباد میں ہونگے،اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر معاہدہ کریں گے۔
پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع ہے اور ان کا یہ اندازہ کئی عوامل پر مبنی ہے۔الجزیرہ نے دو پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے دو لاجسٹک طیارے نور خان ائیر بیس پر اتر چکے ہیں،ائیرپورٹ سے اسلام آباد کے ریڈ زون تک جانے والی سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں جو سکیورٹی کے سخت انتظامات کی نشاندہی کرتی ہیں۔
امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکاایران مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروایا جا رہا ہے اور جمعہ تک کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹریفک تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی پمز اسٹیشن سے لیکر پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند کر دی گئی ہے۔



