اسرائیل دوبارہ جنگ میں شامل ہوا تو سنگین نتائج بھگتے گا، پاسدارانِ انقلاب کی سخت وارننگ

تہران(ویب ڈسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ جنگ میں شامل ہونے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل بخوبی جانتا ہے کہ اگر وہ ایک بار پھر جنگ میں کودا تو ایران اس کے ساتھ کیا سلوک کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی توجہ مکمل طور پر اس صورتحال پر مرکوز ہے اور اگر اسرائیل نے دوبارہ محاذ کھولا تو اسے ایک بڑی آفت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button