جوہری پروگرام پر کوئی باضابطہ معاہدہ یا وعدہ نہیں کیا گیا، ایرانی انقلابی گارڈز

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے انقلابی گارڈز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کو محض پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام پر کسی قسم کا کوئی باضابطہ معاہدہ یا وعدہ نہیں کیا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق انقلابی گارڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ پہلے ہی یہ واضح کر چکے تھے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کسی بھی ممکنہ معاہدے کی بنیادی شرط ہوں گے، تاہم ایران نے اس حوالے سے کوئی عہد نہیں کیا اور نہ ہی اس مرحلے پر جوہری مسئلہ زیرِ بحث آیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے خود ایران کو یہ پیغام دیا کہ ٹرمپ کی ٹوئیٹس زیادہ تر اندرونی سیاسی اور میڈیا مقاصد کیلئے ہوتی ہیں، اس لیے ان بیانات کو زیادہ اہمیت نہ دی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button