ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز کیلئے آئرلینڈ ویمن ٹیم کا اعلان، گابی لیوس کپتان برقرار

آئرلینڈ(جانوڈاٹ پی کے)کرکٹ آئرلینڈ نے رواں ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ویمن ٹیم اسکواڈ اعلان کر دیا۔
گابی لیوس ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ اسٹار آل راؤنڈر اورلا پرینڈرگاسٹ نائب کپتان ہوں گی۔ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کا آغاز بھی ہوگی۔
آئرلینڈ کی ٹیم حالیہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی بار ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پُراعتماد ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے بعد سیریز میں حصہ لے گی۔
آئرلینڈ ویمن اسکواڈ: گابی لیوس (کپتان)، کرسٹینا کولٹر ریلی، الانا ڈیلزل، سارہ فوربز، ایمی ہنٹر، آرلین کیلی، لوئس لٹل، ایمی میگوائر، جین میگوائر، کیا میک کارٹنی، کارا مرے، لیہ پال، اورلا پرینڈرگاسٹ (نائب کپتان) اور ربیکا اسٹوکیل۔
سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 10 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 12 جولائی اور تیسرا میچ 15 جولائی کو میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز بریڈی میں کھیلے جائیں گے۔



