جارحیت ناقابل برداشت، پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، ایرانی افواج

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کسی حملے کے لیے خطے کے کسی ملک کی سرزمین استعمال کی گئی تو تہران ان حملوں کے ذرائع کو بھی نشانہ بنائے گا۔

ایرانی جنرل اسٹاف کے بیان کے مطابق بعض علاقائی ممالک اپنے سابقہ مؤقف کے برعکس امریکا کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا اور ایسے اقدامات کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ حالیہ امریکی اور ایرانی فوجی کارروائیوں کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

ایرانی فوج کے مطابق گزشتہ رات کی جوابی کارروائیاں بھی اسی پالیسی کے تحت کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button