ایران کا5ممالک سے تاوانِ جنگ کا مطالبہ،ٹرمپ کی جھنجھلاہٹ،الٹے سیدھے حکم

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے جہاں ایران نے ایک حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے پانچ علاقائی ممالک بحرین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن سے "تاوانِ جنگ” طلب کر لیا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ ان ممالک نے اپنی سرزمین اور وسائل امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے فراہم کیے، جس سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے اس حوالے سے باقاعدہ خطوط بھی ارسال کر دیے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فرسٹریشن انتہا کو چھو رہی ہے اور انہوں نے اپنی "ٹروتھ سوشل” پوسٹ میں حکم دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے۔ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ ایران کے معاشی شاہ رگ کی ناکہ بندی سے وہاں عوامی بغاوت جنم لے گی، تاہم سابق امریکی سفارت کار ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے پاس سسٹین کرنے کی قوت زیادہ ہے اور امریکہ کشیدگی کے جال میں پھنس سکتا ہے۔

​پاکستانی منظرنامے میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ایک طرف پاکستان عالمی سطح پر ثالث اور "کنگ میکر” کے طور پر ابھرا ہے جس پر بھارت اور اسرائیل میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، تو دوسری طرف داخلی طور پر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس اور ججوں کے تبادلوں کا معاملہ گرم ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے پانچ ججوں کے تبادلوں کے حوالے سے اصولی موقف اختیار کیا ہے، جبکہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت ون تھرڈ ممبران کی ریکوزیشن پر 28 تاریخ کو اہم اجلاس متوقع ہے جس میں ججوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ ادھر پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس بلانے کو "مضحکہ خیز” قرار دیا جا رہا ہے، جسے تجزیہ کار سیاسی طور پر غیر متعلق (irrelevant) ہونے سے بچنے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔ اس دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 103 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر ابھری ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button