ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کا معاہدہ حتمی شکل کے قریب ہے،اسماعیل بقائی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے پر عمان کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل کے قریب ہے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمدورفت کے راستے کے نقشے کے بارے میں ایک مفاہمت طے پا گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں عدمِ تحفظ کی وجہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، فریقین آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں، ایم او یو میں مقرر ڈیڈ لائن پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاملے پر مذاکرات کرنے کے لیے تھی۔

مزید خبریں

Back to top button