ایران کا سخت انتباہ: انفراسٹرکچر پر حملہ ہوا تو امریکی حاکمانہ نظام کیلئے تباہ کن ہوگا، محمد مخبر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے اثرات صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی نظام پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنے بیان میں محمد مخبر نے کہا کہ ایران کے انفراسٹرکچر پر کسی بھی حملے کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا اور اس کے اثرات جنگی محاذ سے کہیں آگے تک محسوس کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی طاقتوں نے گزشتہ اڑھائی سو برس میں جو عالمی نظام قائم کیا ہے، وہ ایسی کارروائیوں کے نتیجے میں بکھر سکتا ہے۔ ان کے بقول، اگر اس نظام کے بنیادی ستون گر گئے تو نہ کمانڈ سینٹر محفوظ رہے گا اور نہ ہی وہ عالمی منڈیاں، جنہیں طاقتور ممالک اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

محمد مخبر کا کہنا تھا کہ ایران اپنی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button