ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، پاسداران انقلاب

 ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہےکہ اسلام آباد مفاہمتی  یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد سے ایران کے جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

 ایرانی خبر ایجنسی کو دیےگئے انٹرویو میں جنرل حسین محبی کا کہنا تھا کہ امریکی ہلاکتوں سے متعلق واشنگٹن کے اعداد و شمار سراسر جھوٹ ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں میں خطے میں امریکا کے 8 فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ ایک مقام پر موجود 20 حفاظتی شیلٹرز بھی تباہ کر دیےگئے۔

جنرل محبی نے کہا کہ امریکی حکومت کو صحافیوں کو تباہ ہونے والے امریکی فوجی مراکز کا دورہ کرانا چاہیے تاکہ وہ خود اندازہ لگاسکیں کہ کتنے امریکی فوجی مارےگئے۔

مزید خبریں

Back to top button