ایران پر شدید خطرے کے بادل روس کی بڑی وارننگ،مودی کو افغانستان سے سرپرائز!

لاہور(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے) مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال اس وقت انتہائی تشویشناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں ایک طرف ایران پر بڑے امریکی حملے کے سائے منڈلا رہے ہیں تو دوسری طرف بھارت کو افغانستان میں اپنی سرمایہ کاری اور پالیسیوں کے حوالے سے شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روسی قومی سلامتی کونسل کے حساس ادارے نے ایک ہولناک انکشاف کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران پر کسی بھی لمحے ایک بڑا اور تباہ کن حملہ کر سکتا ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس وقت ایران کی بحری ناکہ بندی کی جا چکی ہے اور نیٹو ممالک کا اہم اجلاس بھی لندن میں جاری ہے جہاں آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی کنٹرول میں لینے کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ حملہ ہوا تو یہ ایٹمی تو نہیں ہوگا لیکن اس کی شدت اتنی زیادہ ہوگی کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول کھو سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت اور توانائی کے شعبے پر برسوں تک گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

​دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو افغانستان سے ایک بڑا سرپرائز ملا ہے جہاں پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی بھارتی پراکسیز اب خود بھارت کے لیے دردِ سر بن چکی ہیں۔ کابل کی جانب سے حالیہ دنوں میں پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں اور بھارت کے ایک ٹی وی چینل کو ہیک کر کے وہاں افغان پرچم لہرانے کے واقعات نے دہلی میں کھلبلی مچا دی ہے۔ پاکستان نے بھی افغانستان پر انحصار ختم کرتے ہوئے ایران کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کا نیا کوریڈور فعال کر دیا ہے جس نے خطے کی جیو پولیٹیکل صورتحال کو مکمل طور پر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button