بدین سمیت زیریں سندھ میں بے قابو مہنگائی نے غریب کا جینا محال کردیا

بدین (نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)بدین سمیت زیریں سندھ میں بے قابو مہنگائی نے غریب کا جینا محال کردیا۔

بدین سمیت زیریں سندھ مہنگائی کی بے لگام لہر نے عام شہریوں مزدوروں اور غریب طبقے کی زندگی اجیرن بنادی ہے اشیاء خوردنوش اور روز مرہ استعمال کی تمام ضروریات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ جاری ہے جبکہ حکومتی ادارے اور انتظامیہ صرف بیانات تک محدود نظر آرہی ہے ۔شہریوں کے مطابق دکاندار اور تاجر من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں سبزیاں دالیں آٹا چینی گھی آئل چاول دودھ اور دیگر ضروری اشیاء غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں شہریوں اور مزدور طبقہ نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ بازار سے روزانہ خریداری مشکل ہوگئی ہے اشیاء کی قیمتوں 100 تا 200 فیصد اضافہ ہو چکا ہے مزدور طبقہ کی اجرتیں جوں کی توں ہے مگر قیمتیں تین گنا بڑھ چکی ہیں۔

محنت کشوں کا کہنا تھا ہم روز کما کر روز کھاتے ہیں کمائی اور خرچ میں زمین آسمان کا فرق رہ گیا ہے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے ہیں بچوں کی تعلیم اور علاج متاثر ہو رہے ہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا حکمران صرف مہنگائی کم کرنے کے دعوے کر رہے ہیں حکومتی ادارے اور کنٹرول پرائس کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا ہے عوام کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا ہے سماجی سیاسی مذھبی اور عوامی حلقوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی پر فوری قابو پایا جائے دوسری صورت میں عوامی احتجاج ناگزیر ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button