بدین: پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ دریا پر بھارتی آبی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب تحصیل بدین سمیت ماتلی تلہار ٹنڈوباگو اور گولارچی میں دریائے سندھ پر بھارتی آبی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی اور مظاہرے کئے ، تحصیل بدین کی جانب سے شاہ نواز چوک سے بدین پریس کلب تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی ریلی کی قیادت تحصیل صدر فدا حسین میندھرو سیکرٹری اطلاعات پیر وقار حسین جیلانی پیپلزپارٹی کے عہدیدران حاجی حنیف خاصخیلی  پیپلزپارٹی سٹی بدین کے صدر یعقوب سومرو جنرل سیکریٹری علی اصغر ملاح عاشق حسين گوپانگ ،ا میرو کھوسو ، سمیت ضلع اور تحصیل کے پارٹی عہدیدران اور کارکنوں بہت بڑی تعداد میں ریلی میں شریک تھے .اس موقع پر بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا سندھ کے آبی حقوق، دریائے سندھ کے تحفظ اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں . پارٹی عہدیدران نے مذید کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زندگی، زراعت اور معیشت کی بنیاد ہے، اس کے پانی پر کسی بھی قسم کا ڈاکہ یا قدغن ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ملک کے پانی، زمین، فضائی اور سمندری حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے مقررین نے کہا کہ پاکستان کی زراعت کا انحصار بڑی حد تک دریائے سندھ کے پانی پر ہے، لہٰذا پانی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ لاکھوں کسانوں، کاشتکاروں اور ملکی غذائی تحفظ کے لیے شدید خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 1960ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے واضح اصول وضع کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کا احترام دونوں ممالک پر لازم ہے، اور اس کی خلاف ورزی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی نفی ہے بلکہ خطے کے امن، استحکام اور زرعی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری قوم دریائے سندھ اور پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری، قانونی اور آئینی فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی، جلسے کے اختتام پر مقررین نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر پاکستان کے آبی حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے، بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کیا جائے اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button