میرپورخاص میں دریائے سندھ کے تحفظ کیلئے پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی

میرپورخاص (شاھدمیمن) میرپورخاص میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام دریائے سندھ اور سندھ طاس معاہدے کے تحفظ کے لیے "مرسوں مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں” کے عنوان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے پانی پر ڈاکا نامنظور اور آبی دہشت گردی نامنظور کے نعرے لگائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کی کال پر میرپورخاص میں بھی سٹی کے جنرل سیکریٹری حنیف میمن کی قیادت میں "مرسوں مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں” کے عنوان سے ایک بڑی احتجاجی ریلی پارٹی آفس سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں میئر میونسپل کارپوریشن عبدالرئوف غوری،عنایت ناریجو،یوسی چیئرمین سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور مرد و خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے "پانی پر ڈاکا نامنظور”، "سندھو پر ڈاکا نامنظور” اور "آبی دہشت گردی نامنظور” کے نعرے لگائے اور دریائے سندھ کے پانی کے تحفظ کے حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا احتجاجی ریلی اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا عالمی آبی دہشت گردی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی مداخلت نہ صرف پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ جنگ میں ناکامی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر سندھ طاس معاہدے کی روح کے منافی اقدامات کر رہا ہے جو آبی دہشت گردی کی واضح مثال ہے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دریائے سندھ کے پانی، سندھ کے آبی حقوق اور ملک کے آئینی اصولوں کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری اور آئینی فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button