بھارت نے ایک سال میں 10 نئے ایٹمی وارہیڈز بنالئے، ٹیلیگراف کا دعویٰ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کا جنگی جنون جاری ہے، جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ایک برس میں 10 نئے ایٹمی وارہیڈز بنا لیے ہیں۔
برطانوی اخبار ٹیلیگراف میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارت کا جوہری ذخیرہ 190وارہیڈز تک پہنچ گیا ہے۔ جو اب برطانیہ کے برابر کی سطح ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت سمندر سے ایٹمی حملے کی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے اور جوہری میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی دو آبدوزیں اپنے بحری بیڑے میں شامل کر لی ہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں پاکستان کا ایٹمی ذخیرہ مستحکم رہا ہے۔



