100مزید گرین بسیں وزیرآباد اور گوجرانوالہ کو دی جا رہی ہیں ،خواجہ عمران نذیر

وزیر آباد(نا مہ نگار) صوبائی وزیر صحت و بہبودآبادی خواجہ عمران نذیر کا سول ہسپتال کا اچانک دورہ،اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ،عبد الشکور،ایم ایس ڈاکٹرنعیم اللہ گھمن،ناصر محمود اللہ والے ودیگر ہمراہ تھے۔خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر دورہ کر رہا ہوں، وزیرآباد اور گوجرانوالہ میں صحت اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خوشگوار تبدیلیاں آ رہی ہیں،گرین بسیں وزیرآباد کو مریم نواز نے تحفہ کے طور پر دی ہیں،ایک سو کے قریب مزید بسیں وزیرآباد اور گوجرانوالہ کو دی جا رہی ہیں،میں نے خود بسوں کو روک روک کر لوگوں سے پوچھا سب نے کہا کہ بہترین مفت سہولت ہے،بی ایس ایل تھری لبب کو فوری فنگشنل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دے دی گئی ہیں،میں نے خود فردا فردا مریضوں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے پوچھا سب نے کہا کہ ادویات ہسپتال سے ہی مل رہی ہیں،عملہ صفائی اور سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہوں کی شکایات کا نوٹس لیا ہے،عملہ صفائی اور سیکیورٹی عملہ کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں گی اور قصور واروں کو سزا ملے گی،کمشنر نوید حیدر اور ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد کی کاوشوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، پہلے لوگ ہسپتال چل کر جایا کرتے تھے اب مریم نواز شریف کے دور میں اب ہسپتال چل کر لوگوں کے پاس جاتا ہے،کلینکس آن دی وہیل پروگرام کے تحت پچھلے ایک سال میں ڈیڑھ کروڑ افراد کا علاج ان کی دہلیز پر کیا جا چکا ہے،مریم نواز کی کارکردگی کا دیگر صوبوں سے موازنہ کریں تو کوئی کپتان چپل بنواتا نظر آ رہا ہے،کپتان چپل کا سائز دے کر سمجھا جا رہا ہے کہ وہ قومی خدمت کر رہے ہیں یہ اب تک کوڑا نہیں اٹھا سکے اڈیالہ کے باہر سے دھرنے ختم نہیں کر سکا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گلی محلوں کو صاف کرواتی نظر آتی ہیں،گرین بسوں کی صورت میں غریبوں کو باعزت اور پُرسکون سواری دیتی نظر آ رہی ہیں،دھی رانی پروگرام کے تحت ہزاروں بچیوں کو سلامی دے کر اپنے گھروں کو رخصت کروایا،وزیرآباد والوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ مسلم لیگ(ن) سے تعلق بحال رکھیں،ضمنی الیکشن میں بلال فاروق تارڑ کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔

مزید خبریں

Back to top button