اسسٹنٹ کمشنر ماتلی کا دکان پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت  کےنان کسٹم پیڈ سگریٹس کی بڑی مقدار برآمد

ماتلی (رپورٹ: ایم آر گدی جانو ڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد چنا اور مختیارکار ماتلی مصب جونیجو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ غریب آباد محلہ میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی مختلف برانڈز کی غیر ملکی، غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ سگریٹس کی بڑی مقدار برآمد کر لی جبکہ کارروائی کے دوران برآمد شدہ سگریٹس کو ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر راشد چنا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی، نان کسٹم پیڈ اور غیر رجسٹرڈ اشیاء کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق اور سخت کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی مختیارکار مصب جونیجو نے کہا کہ عوامی مفاد اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button