قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باری سورٹھ مظہر نے ور شہر کے مرکزی بازار کے علاوہ شھر کے مختلف بازاروں اور دکانوں کا اچانک دورہ کرکے معائنہ کیا
دورے دوران غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والے سگریٹوں کے کارٹن برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ غیر قانونی اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری سورٹھ مظھر نے تاجروں کو انتباہ کیا کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی



