ماتلی میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف کارروائی، 3,700 پیکٹ ضبط

کارروائی کے دوران دکان کی تلاشی لینے پر مختلف برانڈز کے 3,700 پیکٹ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد ہوئے، جنہیں موقع پر ہی ضبط کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حوالے کر دیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ضبط کیے گئے سگریٹ کی مالیت تقریباً 4 لاکھ 7 ہزار روپے بنتی ہے، تاہم سرکاری حکام نے ضبط شدہ سامان کی مالیت کے حوالے سے کوئی باضابطہ تخمینہ جاری نہیں کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر راشد علی چنا نے کہا کہ غیر قانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی خرید و فروخت نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ ملکی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ صرف ٹیکس اور ڈیوٹی ادا شدہ تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



