بدین میں سندھیاڻي تحریک کاایک اجلاس،’’متحد اور مضبوط سندھ‘‘ مہم کی سرگرمیوں کے حوالے سے منصوبہ بندی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)گزشتہ روز جمعہ کے دن بدین میں احمداںی ہاؤس پر سندھیاڻي تحریک کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھیاني تحریک کی مرکزی آرگنائزر شازیہ احمدانی بختاور جمالی، سلمیٰ سموں اور دیگر خواتین نے شرکت کی، جبکہ قومی عوامی تحریک کے مرکزی رہنما اور سندھی ہاری تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبداللہ چانڈیو نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں قومی عوامی تحریک کے قائد ایاز لطیف پلیجو کی جانب سے 10 جون سے 31 جولائی تک اعلان کردہ ’’متحد اور مضبوط سندھ‘‘ مہم کی سرگرمیوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کی سلامتی اور حفاظت کے لیے جاری جدوجہد میں بدین سمیت پورے سندھ میں سندھیاڻي تحریک کی خواتین بھی اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ اجلاس میں سندھیاڻي تحریک کی جانب سے سندھ کے عوام، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ متحد ہو کر سندھ کو مضبوط بنانے کی جدو جہد میں بھرپور شرکت کریں۔

 

مزید خبریں

Back to top button