آئی اے ای اے کا ایران سے بقایا افزودہ یورینیم ظاہر کرنے کا مطالبہ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس  ہوا جس میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد میں ایران سے بقایا افزودہ یورینیم ظاہر کرنے اور آئی اے ای اے انسپیکٹرز سے تصدیق کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قرارداد کے حق میں 21 جبکہ اس کی مخالفت میں 3 ووٹ آئے، مخالفت کرنے والے ممبران میں روس، چین اور نائجیریا شامل ہیں جبکہ ووٹنگ میں 35 رکن ممالک میں سے 10 نے حصہ نہیں لیا۔

قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے پیش کی تھی جبکہ دوسری جانب  ایرانی مشن نے قرارداد کو سیاسی اور غیرپیشہ ورانہ قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ایران اس غلط قرارداد کا جواب دے گا۔ ایران اپنے ناقابل تنسیخ حقوق کا تحفظ کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button