ایران نے ہرمزگان صوبے میں اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے ہرمزگان صوبے میں اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ڈرون ساحلی علاقے کے قریب پرواز کر رہا تھا جسے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ گرایا جانے والا ڈرون اسرائیل کا تھا۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل احمد وحیدی نے خبردار کردیا کہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب صرف علاقائی نہیں۔ تباہ کن اور خوفناک ہوگا۔بیان میں جنرل احمد وحیدی نے کہا دشمن پہلے بھی 40 دن کی جنگ میں پسپائی کے بعد جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ ایرانی مسلح افواج کے فیصلہ کن ردعمل اور عوامی حمایت نے دشمن کے مقاصد ناکام بنا دیے۔جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل جنگ میں ایرانی قوم فتح یاب ہوئی۔ ملک کا حقیقی اور اسٹریٹجک اثاثہ پرعزم عوام ہیں۔ جن کا اتحاد دشمن کی ہر سازش اور نفوذ کے سامنے ایک ناقابل تسخیر قلعہ ہے۔ ایران کسی بھی صورت میں اپنی دفاعی طاقت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button