امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمزعبور کر کے خلیج میں داخل،بحری آمد و رفت بحال کرنے کا مشن شروع

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز آبنائے ہرمز عبورکر کے خلیج میں داخل ہو گئے ہیں جہاں وہ اس اہم آبی گزرگاہ میں بحری آمد و رفت بحال کرنے کے نئے مشن کا حصہ ہیں۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ ( سینٹکام)نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگی جہاز’پروجیکٹ فریڈم کے تحت آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد اس وقت خلیج عرب میں آپریشنز کر رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج تجارتی جہاز رانی کی بحالی کے لیے فعال طور پر کوششوں میں معاونت کر رہی ہیں۔سینٹکام کے مطابق اس عمل کے تحت دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں اور محفوظ طریقے سے اپنے سفر پر گامزن ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button