ہانگ کانگ میں گرمی کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ میں شدید گرمی نے 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، جہاں گزشتہ روز درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کی موسمیاتی رصدگاہ نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت 1984 کے بعد سے شہر میں ریکارڈ ہونے والا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔
موسمیاتی رصدگاہ کے مطابق سمندری طوفان ڈولفن کے باعث گرم ہواؤں نے ہانگ کانگ کا رخ کیا، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہانگ کانگ میں 1984 میں موجودہ ریکارڈنگ کا آغاز ہونے کے بعد سے اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق غیر معمولی گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



