لبنان میں کشیدگی برقرار، حزب اللہ کا اسرائیل سے مذاکرات سے انکار

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی عمل سے صرف اسرائیل کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے اثرات لبنان تک بھی پہنچنے چاہئیں اور خطے میں مکمل جنگ بندی کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔ نعیم قاسم کے مطابق حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا اسلحہ لبنان کے دفاع اور اسرائیلی خطرات کے خلاف بنیادی قوت ہے، جبکہ تمام اندرونی مسائل لبنان خود حل کر سکتا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج پر متعدد کارروائیاں کیں، جن میں راکٹ، توپ خانے اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

ادھر جنوبی لبنان کے قصبے عرب سلیم پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، جن میں 6 طبی کارکن بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button