گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں، بہتر ہاضمے کیلئے ادرک اور گُڑ کا استعمال کریں: ماہرین

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ماہرین کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ عید کی دعوتیں اُڑائیں لیکن اعتدال کا دامن نہ چھوڑیں۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں ،  گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے فوراً بعد گیسٹرو کے کیسز میں بے حد اضافہ دیکھا جاتا ہے، اگر گوشت صحیح طریقے سے پکا ہوا نہ ہو تو پیٹ اور آنتوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ۔

اس کے علاوہ ماہرین کی جانب سے امراضِ قلب، ذیابطیس اور دیگر امراض کے شکار لوگوں کو خاص احتیاط کی ہدایت دی گئی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے پھل، ادرک اور گُڑ کا استعمال کریں۔

مزید خبریں

Back to top button