حسن علی نے ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ قائم کر دیا


لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لیسٹر شائر کے خلاف میچ کے دوران حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں مکمل کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی نے یہ سنگِ میل صرف 243 میچز میں عبور کیا اور اس طرح افغانستان کے اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 251 میچز میں 350 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی کی اس شاندار کامیابی پر کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔