حج2027کیلئے رجسٹریشن شروع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارت مذہبی امور نے حج2027کی رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔اعلامیہ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کےلیے رجسٹریشن22 جون سے شروع ہوگی، رجسٹریشن کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائےگی، حج 2027 کی رجسٹریشن "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر ہوگی۔اعلامیے کے مطابق سرکاری اور نجی حج اسکیم دونوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، رجسٹریشن کے بغیر حج 2027 کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی جاسکےگی، درخواست گزار کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر2027 تک مؤثر ہونا ضروری ہے، ایک خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلیے بھی حج رجسٹریشن کی سہولت ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button