پاک فوج پر تنقید کرنے والے اپنا جوان بیٹا سرحد پر بھیجیں، منہ مانگی تنخواہ دونگا، حنیف عباسی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاک فوج کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ افواجِ پاکستان پر تنقید کرتے ہیں، وہ اپنا نوجوان بیٹا سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھیج کر اپنی بات ثابت کریں۔

راولپنڈی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا، "جتنی تنخواہ کہو میں دیتا ہوں، اپنا جوان بچہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھیجو۔” انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت پر مامور فوجی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کے دفاع کو یقینی بناتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری عوام محمد نواز شریف سے محبت رکھتے ہیں اور پاکستان کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے پیچھے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا کردار نمایاں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کھیل، تعلیم، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں نمایاں ترقی مسلم لیگ (ن) کے ادوارِ حکومت میں ہوئی، جبکہ پاک فوج کے جوان ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے اور ملکی دفاع کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button