امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہیے، ایرانی نائب اسپیکر


تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمید رضا نے کہا ہے کہ امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہیے اور واشنگٹن پر معاشی دباؤ مزید بڑھانا ہوگا۔
حمید رضا کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ کے جواب میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کو بھی نشانہ بنایا جانا چاہیے، جبکہ فوجی حملوں کے ذریعے ایران کو ڈرایا یا دھمکایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پر دباؤ بڑھانے کے لیے خطے میں موجود مختلف ذرائع، مفادات اور وسائل کو استعمال کرنا ہوگا، جبکہ معاشی، سیاسی، سائبر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں امریکا کی مدد کرنے والے عناصر کو بھی ہدف بنایا جانا چاہیے۔