پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز، عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن کآ آغاز ہوگیا ۔ لاہور ، کراچی،  سیالکوٹ اور ملتان سے عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ پہلی حج پرواز کی لینڈنگ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ اسلام آباد سے پہلی پرواز کل روانہ ہوگی۔ پاکستان سے سرکاری حج اسکیم کے تحت چار سو اڑسٹھ  پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

کراچی سے پہلی حج پرواز ایک سو پچپن عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچی۔ ترجمان وزارت مذہبی امو رکے مطابق ڈی جی حج جدہ اور ڈائریکٹر مدینہ سمیت اعلیٰ حکام نے عازمین کا استقبال کیا۔ عازمین کو نسک کارڈز جاری کرنے کے ساتھ مرکزیہ میں فوری طور پر معیاری رہائش بھی فراہم کر دی گئی۔ ملتان سے پہلی پرواز کے ذریعے  ایک سو اکیاون جبکہ لاہور سے سعودی پرواز کے ذریعے  تین سو پینتالیس عازمین حجاز مقدس روانہ ہوئے۔

سیالکوٹ سے پرواز ڈیڑھ سو عازمین کو لے کر روانہ ہوئی۔ پاکستان سے سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ انیس ہزار دو سو دس  عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جایا جائے گا۔۔ جدہ کے لئے چار مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔۔ پاکستان سے آخری حج پرواز اکیس مئی کو  حجاز مقدس روانہ ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button