لبیک اللھم لبیک: لاکھوں مسلمان آج رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کریں گے

مکہ مکرمہ (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان آج فریضۂ حج ادا کریں گے، جہاں حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کیلئے حجاج کرام میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔

عازمینِ حج قافلوں کی صورت میں مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچے جہاں انہوں نے نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ادا کی، جبکہ قیام کے دوران عبادات، ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن پاک میں مصروف رہے۔

شدید گرمی کے باعث حجاج کرام کو محفوظ رکھنے کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا رہا جبکہ مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے تقریباً 18 لاکھ عازمینِ حج منیٰ پہنچ چکے ہیں اور آج بڑے قافلے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button