ایران گیس پائپ لائن فوری کھلنی چاہئے،امیرجماعت اسلامی

ژوب(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن فوری کھلنی چاہئےاور پیٹرولیم کی تجارت ہونی چاہیے۔ژوب جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش کا حل نکلنا چاہیے، چند لاکھ آبادی والے ضلع ژوب کے بیشتر افراد اسمبلی میں بیٹھے ہیں، یہ نمائندے عوام کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے خاندان میں ہی تمام عہدے بانٹتے ہیں، جو اپنی جماعت میں جمہوریت نہیں لاسکتے وہ ملک میں جمہوریت کیسے لائیں گے؟امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عام آدمی کا درد محسوس کرتی ہے، آج پیٹرول پر بھاری ٹیکس لیا جارہا ہے، جنہیں پتہ ہی نہیں ٹیکس کیا ہوتا ہے، پیٹرول کی قیمت کیا ہے، وہ مسائل کیسے حل کریں گے۔



