سانحہ کاہنہ پردل رنجیدہ،آج مریم بی بی آئیں تو ٹریکٹر چلاکر روڈ بنادیا،حافظ نعیم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سانحہ کاہنہ پر دل رنجیدہ ہے۔سانحہ کاہنہ کے لواحقین تعزیت کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ دو روز قبل جو دردناک سانحہ پیش آیا،،پھول جیسے بچے دنیا سے رخصت ہوئے دل بہت دکھی ہے،والدین سے جو باتیں سنی اور زیادہ دکھ ہوتا ہے ،آج مریم بی بی یہاں آئی تو ٹریکٹر چلاکرروڈ سہی کردیا۔یہ بھی لاہور ہے جسے دھوکہ دیا گیا،ہمارے پیسوں سےاشتہارات دیے جاتے ہیں ایڈز بلوائے جاتے ہیں۔بچے جب ہسپتال پہنچے وہاں صرف دو ڈاکٹرز موجود تھے۔



