گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت: مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی سول لائنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ہربنس پورہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں ملزم نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملزم عدنان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھیوں عبداللہ اور مبشر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل گجرپورہ میں پیش آیا تھا، جس میں متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران ویڈیو بھی بنائی گئی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مدعی کے مطابق ابتدائی طور پر رپورٹ درج نہیں کروائی گئی تھی، تاہم بعد میں بلیک میلنگ کے باعث قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button