گجرات: پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،گیارہ لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

گجرات(جانوڈاٹ پی کے)گجرات پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گجرات تھانہ شاھین نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر نو موٹر سائیکل برآمد کر لیے ہیں۔ گینگ میں سلیمان عرف سلیمانو شیر محمد وغیرہ شامل ہیں۔
ملزمان برآمد ہونے والے مال مسروقہ کی مالیت گیارہ لاکھ بنتی ہے۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ آفراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔



