سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ایک تولہ 3 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 19 اگست 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کمی کے بعد سونا 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے فی تولہ ہوگیا۔
24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 908 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 137 روپے کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 186 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 800 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 160 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 829 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں کم ہوئیں۔ سونے کی قیمت 37 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 358 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1.86 ڈالر کمی کے بعد 63.21 ڈالر فی اونس ہوگئی۔



