سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے ہوگئی، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 30 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 6 ہزار 462 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہو کر 4111 ڈالر پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کمی کے بعد 4100 ڈالر فی اونس پر آگیا تھا، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button