سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 730 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے پر آ گئی۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 271 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد چاندی 6 ہزار 393 روپے فی تولہ پر فروخت ہونے لگی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 88 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

مزید خبریں

Back to top button