عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4530 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 5000 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4287 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 60 روپے اضافے سے 8034 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 51 روپے اضافے سے 6887 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج کے اضافے نے مارکیٹ میں دوبارہ اتار چڑھاؤ پیدا کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button