بھارتی پائلٹ شیوانگی کی سچائی دنیا کے سامنے آہی گئی

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)گزشتہ برس پاک بھارت فضائی جھڑپوں کے دوران لاپتہ ہونے والی بھارتی پائلٹ شیوانگی کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رافیل طیارہ گرنے کے نتیجے میں شیوانگی ہلاک ہو چکی ہیں، تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ نہ صرف زندہ ہیں بلکہ بھارتی فضائیہ میں دوبارہ فعال ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی صدر دروپدی مرمو کے ساتھ ان کی ایک تصویر منظرِ عام پر آئی ہے، جس سے ان کی موت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شیوانگی اب بھارتی ایئر فورس میں بطور فلائنگ انسٹرکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارتی ‘آپریشن سندور’ کے جواب میں پاکستانی شاہینوں نے صرف 35 منٹ میں دشمن کے چھ طیارے گرا کر اسے عبرتناک شکست دی تھی، جس کا اعتراف اب خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کر رہے ہیں۔’
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں امن کی نئی کرن بیدار ہوئی ہے جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بڑے معاہدے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 13 مئی کو ایک اہم پیش رفت متوقع ہے جس کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین جانے سے قبل پاکستان میں لینڈ کر سکتے ہیں۔ اس دورے کے دوران ‘اسلام آباد ریکارڈ’ پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور ابنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے کا ضامن ہوگا۔ امریکہ نے پاکستان اور سعودی عرب کی درخواست پر ایران کے خلاف ‘پراجیکٹ فریڈم’ کے تحت فوجی کارروائی پہلے ہی معطل کر دی ہے۔ اس ممکنہ معاہدے کے نتیجے میں ایران پر عالمی پابندیاں بتدریج ختم ہوں گی، جس سے پاکستان کو سستا تیل اور گیس میسر آئے گی اور ملکی معیشت کے پہیہ تیزی سے گھومنے کی امید ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے اس تاریخی بریک تھرو اور خطے پر اس کے اثرات کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے گوہر بٹ کا یہ خصوصی وی لاگ ملاحظہ کریں۔




